You are currently viewing آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور

آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ میں کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں آرمی  ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینٹ کا اجلاس ہوا جس میں سنیٹر ولید اقبال نے پاکستان آرمی ایکٹ 1952، پاکستان ائیر فورس 1953 اور پاکستان نیوی ایکٹ 1961 ترمی ترمیمی بلز پر قائمہ کمیٹی دفاع کی رپورٹس ایوان میں پیش کیں جس کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک نے سروسز ایکٹ ترمیمی بل پیش کیا جس کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے بلز کی منظوری میں حکومت کا ساتھ دیا جب کہ ترمیمی بلز کی منظوری کے خلاف جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان نے احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سروسز ایکٹ ترمیمی بلز کثرت رائے سے پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.