You are currently viewing آرمڈ فورسز چیف کی تقرری سے متعلق آئین میں ترمیم کی جائے، رضا ربانی

آرمڈ فورسز چیف کی تقرری سے متعلق آئین میں ترمیم کی جائے، رضا ربانی

اسلام آباد (ڈیسک) سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آرمڈ فورسز چیف کی تقرری سے متعلق آئین کے آرٹیکل 243 میں بھی ترمیم کی جائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آئینی طریقے سے تقرریوں کا صوابدیدی اختیار ختم ہونا چاہیے۔ ترمیم سے کمانڈ کی تبدیلی متنازع نہیں ہوگی، اس سے وزیراعظم اپنے صوابدیدی اختیار سے دستبردار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ترین افسر کو متعلقہ فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا جائے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ صوابدیدی اختیار کی تقرری سیاست کی نذر اور عہدے ادارے کے لیے بدنامی کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ عدلیہ میں تقرریوں کے لیے رائج اصول کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق 3 کے تحت سب سے سینئر جج چیف جسٹس مقرر ہوتا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7