You are currently viewing آذربائیجان کی ایئر لائن کی اسلام آباد کے لئے پہلی پرواز

آذربائیجان کی ایئر لائن کی اسلام آباد کے لئے پہلی پرواز

اسلام آباد(ڈیسک) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے آذربائیجان کی ایئر لائن کی اسلام آباد کے لئے پہلی پرواز کا استقبال کیا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق باکو سے اڑان بھرنے والی پہلی پرواز نے رات دو بج کر تین منٹ ہر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کیا۔
پرواز جے ٹو۔ 5143کو روایتی واٹر کینن کے ساتھ سلامی پیش کی اور خوش آمدید کیا گیا۔
اس موقع پر لائونج میں مہمانوں کے لئے مختصر مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ائروائس مارشل تیمور اقبال، ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی اور ایئرپورٹ اہلکاروں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
ایئرلائن ہفتے میں دو دن اتوار اور بدھ کو باکو سے اسلام آباد کے لئے پروازیں چلائے گی۔
آذربائیجان ایئرلائن نے کراچی اور لاہور کے لئے بھی ہفتے میں دو دو دن کا فلائیٹس شیڈول طے ہے۔
آزربائیجان ایئرلائن کی پہلی پرواز ستمبر میں باکو سے لاہور پہنچی تھی۔