You are currently viewing آذربائیجان میں آرمینیا کیخلاف پاکستانی فوج کے لڑنے کی خبریں بے بنیاد قرار

آذربائیجان میں آرمینیا کیخلاف پاکستانی فوج کے لڑنے کی خبریں بے بنیاد قرار

اسلام آباد (ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے آذربائیجان میں آرمینیا کے خلاف پاکستانی فوج کے لڑنے کی خبرں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ آذربائیجان میں آرمینیا کے خلاف پاکستانی فوج کے لڑنے کی رپورٹس اور اطلاعات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نگورونو کاراباخ کے خطے میں سیکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر سخت تشویش ہے، آذربائیجان کی شہری آبادی پر آرمینیائی فوج کی گولہ باری قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان نگورونو کاراباخ سے متعلق آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، نگورونو کاراباخ پر آذربائیجان کا مؤقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متفقہ قراردادوں کے مطابق ہے۔

ترجمان مزید کہا کہ خطے میں امن وسلامتی کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے آرمینیا کو کارروائی روکنا ہوگی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.