You are currently viewing آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے اور عالمی مارکیٹ میں بھی خام تیل کی قیمتیں گرنے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزراء کی جانب سے بھی آئندہ ماہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبروں کو قیاس آرائی قرار دیا تھا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.