You are currently viewing آج دنیا کا بہترین میئرعدالتوں کاچکرلگارہا ہے،سربراہ پی ایس پی

آج دنیا کا بہترین میئرعدالتوں کاچکرلگارہا ہے،سربراہ پی ایس پی

کراچی (ڈیسک)سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کاکہنا ہےکہ آج دنیا کا بہترین میئر   عدالتوں کا چکر لگا ر ہا ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پاک سر  زمین پارٹی کے چیئرمین  سید مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے مجھ پر نظامت کے دور کا کیس بنایا گیا ہے، 2005 میں میئر بنا ،مجھ پر غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ، پرائیویٹ اراضی کوسرکاری بندہ کیسےالاٹمنٹ کر سکتا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتا ہوں، دنیا کا بہترین میئر آج عدالتوں کےچکر لگا رہا ہے، شہرکےحالات مزیدخراب ہوگئے،کراچی میں عام آدمی رورہاہے۔ چیئر مین پی ایس پی نے کہا 18 ویں ترمیم سے فائدہ ہونے کے بجائےنقصان ہو رہا ہے، اس ترمیم میں مزیدترمیم کرکےاختیارات ڈسٹرک تک آنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال ان کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی کی طرح پی ایف سی کیلئےبھی فنڈز کا اجرا ہونا چاہیے میئر کے اختیارات آئین میں درج ہونے چاہئیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.