You are currently viewing آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، امریکی صدر جوبائیڈن
Mandatory Credit: Photo by John Bazemore/AP/Shutterstock (10295222h) Democratic presidential candidate former Vice President Joe Biden speaks during the I Will Vote Fundraising Gala, in Atlanta Election 2020 Joe Biden, Atlanta, USA - 06 Jun 2019

آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، امریکی صدر جوبائیڈن

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:07/01/2021 11:03
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن (ڈیسک) نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے کیپٹل ہل پردھاوے سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہےکہ آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

نومنتخب امریکی صدرجوبائیڈن نے کیپٹل ہل پرہونے والے مظاہروں کوڈرامہ قراردیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی موجودہ صورتحال دیکھ کربہت دکھ ہوا، آج امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مظاہروں کا ڈرامہ امریکی عوام کی حقیقی نمائندگی نہیں۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی نمائندگان کوہراساں کیا گیا، یہ کیسا احتجاج ہے؟ مظاہرین فوری طور پر واپس چلے جائیں۔

بائیڈن کے خطاب کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کی۔ اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ حامیوں سے محبت ہے، قانون کوہاتھ میں نہ لیں، اپنے گھروں کوواپس چلے جائیں، میں آپ کی تکلیف اورناراضگی جانتا ہوں۔

صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا الیکشن چوری کیا گیا، یہ بہت مشکل وقت ہے ہم کسی کوتکلیف نہیں پہنچانا چاہتے، یہ الیکشن فراڈ تھے لیکن ہم ان کے ہاتھوں میں نہیں کھیل سکتے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.