You are currently viewing آئی پی پیز سے معاہدے کرنے والے قومی مجرم ہیں، سراج الحق

آئی پی پیز سے معاہدے کرنے والے قومی مجرم ہیں، سراج الحق

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کی قیمت کم کرے، غلامی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔
پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدہ کیا تھا۔
عوام اور جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جائیں۔
سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ کے بعد پی ٹی آئی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو کیسے برقرار رکھا؟، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں مقابلہ بد سے بدتر ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاروں طرف سے یہ عوام کو لوٹتے ہیں، یہ کمپنیاں ہمارے ہی بینکوں سے قرضہ لیتی ہیں پھر ہم سے کیپسٹی چارجز وصول کر رہی ہیں۔
سراج الحق نے کہا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرنے والے قومی مجرم ہیں، جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے جائیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.