You are currently viewing آئی ٹی برآمدات بڑھانے، کاروبار شروع کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، وزیر اعظم

آئی ٹی برآمدات بڑھانے، کاروبار شروع کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، وزیر اعظم

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور اس سے متعلق کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام بجٹ تجاویز پر اجلاس ہواجس میں انھوں نے آئی ٹی شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعظم نے طلبا کے لے خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کے فیصلے کی بھی منظوری دی، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت پر خطیر رقم خرچ کرے گی، وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں 45 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی سے متعلق ہنر کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ فراہم کرے گی، ہمارے گزشتہ دورِ حکومت میں بھی نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے دوران لیپ ٹاپ سے نوجوان ملک میں زرمبادلہ لے کر آئے، شہباز شریف نے بیرون ملک آئی ٹی سیکٹر کے روڈ شوز منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی، انھوں نے آئی ٹی شعبے کو آئندہ برس اپنی برآمدات کو 4.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف دے دیا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.