ممبئی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
آسٹریلوی بیٹر گلین میکسویل نے 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
گلین میکسویل کی 201 رنز کی اننگز کو ون ڈے کرکٹ کی بہترین اننگز کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔
91 رنز کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود اکیلے ہی گراؤنڈ میں لاٹھی چارج کرتے ہوئے افغان بولرز کا بھرکس نکال دیا۔
میکسویل کی 201 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔