نیویارک(ڈیسک) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں 2 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ ٹیکساس میں بارش کے باعث نئی فصل زیادہ بہتر رہنے کا امکان اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔
ایکسچینج میں وقفے کے قریب روئی کے مئی کے لیے سودے 0.72 سینٹ (0.8فیصد) کمی کے ساتھ 86.84 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔آئی سی ای میں روئی کی کل 15045 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 9697 کم ہیں۔