You are currently viewing آئی ایم ایف کی جانب حالیہ بجٹ پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے حوصلہ شکن قرار

آئی ایم ایف کی جانب حالیہ بجٹ پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے حوصلہ شکن قرار

اسلام آباد (ڈیسک)آئی ایم ایف نے بجٹ مالی سال 2023-24کو پاکستانی معیشت کیلئے حوصلہ شکن قرار ے دیا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ہمارے تجویز کردہ اقدامات کے نتیجے میں مہنگائی ، قرضوں پر انحصار اور ڈیفالٹ کے امکانات کم ہونے تھے مگر حکومت نے اصلاحات کرنے کے بجائے بجٹ اخراجات میں اضافہ کرتے ہوئے معیشت کی بحالی کا بہترین موقع ضائع کر دیا، دنیا کے بیشتر ممالک ایسے مواقع پر اصلاحات کر کے اپنے ملک کو معاشی بحران سے نکال چکے ہیں مگر پری بجٹ سیمینارز میں وزیر خزانہ اسحق ڈار یہ کہہ چکے کہ یہ اصلاحات کا وقت نہیں۔
عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنا معاشی بحران آمدنی اور خرچ میں توازن اختیار کر کے ٹال سکتا ہے، پاکستان کی مجموعی آمدنی 6,887 ارب روپے ہے جبکہ اخراجات کا اندازہ 14,460 ارب روپے ہے ، ایسے حالات میں اس قدر اخراجات کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستانی حکومت کو اخراجات میں کمی کیلیے دفاعی، تنخواہوں، پنشن اور وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز میں کمی کرنی ہو گی مگر بجٹ میں حکومت نے ان اخراجات میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی 1957 سے بھی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے اور اس میں اضافے کا خدشہ بدرجہا موجود ہے، ترسیلات زر، ایکسپورٹس اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا ضروری ہے، حکومت نے ان میں اضافے کیلیے کچھ اقدامات کیے ہیں، جیسا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلیے ڈائمنڈ کارڈ اور لاٹری اسکیم وغیرہ کا اجراء کرنا، لیکن ایکسپورٹ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں کمی کا رجحان برقرار ہے جس میں اضافے کیلیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے
آئی ایم ایف نے کہا کہ ایک سال کے دوران پاکستانی روپیہ اپنی 80فیصد حیثیت کھو چکا ہے ، اس تاریخ ساز گراوٹ کے باوجود اس میں اضافہ نہیں ہو پا رہا، درآمدی ٹیرف کے نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے، اگرچہ بجٹ میں بیجوں، سولر ایکوپمنٹس، خام مال اور ذرعی مشینری پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، لیکن برآمدات کو بڑھانے کیلیے ضروری ہے کہ درآمدی ٹیرف میں مزید اصلاحات کی جائیں، پاکستان کیلیے سب سے اہم توانائی کے شعبوں میں بھی اصلاحات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.