You are currently viewing آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ملیحہ لودھی

کراچی (ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام اور پاکستانی معیشت کی بحالی کے لیے ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے سابق سفارت کار کا کہنا تھا کہ معاشی بحران کا حل معاشی حکمت عملی اور معاشی اقدامات سے ہی نکل سکے گا، اس کا سفارتی حل نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ سیاست دان اپنی نااہلی کا ذمے دار دوسروں کو ٹھہراتے ہیں اور سازش جیسے بیانیے اچھالے جاتے ہیں۔
ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف ایک مالیاتی ادارہ ہے، اس کے ساتھ معاہدے اور مفاہمت کا کوئی سیاسی حل نہیں بلکہ معاشی اقدامات ہیں، وزارت خزانہ کو مالیاتی اہداف کو حاصل کرنا ہو گا، اس کے بغیر کوئی حل نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ جیو پالیٹکس کی بات کرنے والوں سے سوال بنتا ہے کہ پھر آپ امریکی سفیر سے کیوں ملاقات کرتے ہیں؟

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.