کراچی (ڈیسک) آئی ایم ایف جائزہ کمیشن کے پاکستانی حکام سے مذاکرات کے اثرات کرنسی مارکیٹ پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔
آج صبح تک امریکی ڈالر جس کی کئی روز سے بلند پرواز جاری تھی ، کی قدر میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3روپے 63پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ڈالر 266روپے کی سطح پر آ چکا ہے۔ ایک دن قبل تک انٹر بینک میں ڈالر تقریباً 270روپے کے نزدیک تک جا پہنچا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو ڈالر کے موجودہ سطح سے کافی حد تک نیچے آ جانے کے امکانات ہیں۔
