You are currently viewing آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاے رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاے رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھاے رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہی۔ہفتہ کو ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق اسکردو میں درجہ حرارت منفی14 ڈگری سینٹی گریڈ، استور منفی13، لہہ منفی 12، گوپس منفی11، بگروٹ منفی 9، ہنزہ، سری نگر، اننت ناگ، کوئٹہ منفی 8، قلات، گلگت، پاراچنار، مستونگ، زیارت منفی 6 اور کالام میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.