You are currently viewing آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں سرد ہوائوں کے ساتھ دھند پڑنے کی پیش گوئی

آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں سرد ہوائوں کے ساتھ دھند پڑنے کی پیش گوئی

سرگودھا (ڈیسک) آئندہ ہفتے کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں سرد ہوائوں کے ساتھ ساتھ دھند پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ سردی میں بھی اضافے کی نوید سنادی گئی ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے خشک سردی کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے تاہم بارش کا رواں ہفتے کوئی امکان نہیں ۔
دوسری طرف شمالی علاقہ جات میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سرد ہوائوں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور اس سے نزلہ ،زکام کی بیماریاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔