You are currently viewing آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد(ڈیسک)آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اس دوران شام/رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.