اسلام آباد(ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دن کے اوقات میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعد دوپہر بلوچستان، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا ہے۔ اس دوران خضدار میں 7، کروڑ میں 3 اور دیر میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔