اسلام آباد (ڈیسک) آئندہ آنے والے سیشن میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہونے کی امید پید اہو چلی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں 16اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔
خام تیل کی فی بیرل عالمی قیمت میں 7ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92جبکہ عالمی منڈی میں 84ڈالر پر آ گئی ہے۔
عالمی قیمت کے لحاظ سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 22روپے اور ڈیزل میں 20روپے کمی ہو سکتی ہے۔