You are currently viewing آئندہ سال کے آخر تک جنگی طیارے کی سیریل پیداوار شروع کر دیں گے، ترکیہ

آئندہ سال کے آخر تک جنگی طیارے کی سیریل پیداوار شروع کر دیں گے، ترکیہ

استنبول (ڈیسک)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ 2023 کے آخر تک ہمارے مقامی ڈورن جنگی طیارے قزل الما کی سیریل پیداوار شروع ہو جائے گی۔
ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ضلع قونیہ میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی ضلعی مشاورتی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا کہ 2023میں ہم اپنے ملی ڈرون جنگی طیارے قزل الما کی سیریل کی پیداوار شروع کر دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ داخلہ سیاست سے لے کر خارجہ پالیسیوں تک ہم اپنے تمام منصوبے اسی نقطہ نظر کے ساتھ ترتیب دے رہے ہیں ہمارا ہدف اپنی اولاد کے لئے ایک ایسا ترکیہ چھوڑنا ہے جو زیادہ خوشحال ہو، زیادہ مضبوط ہو اور جس کا شہری ہونے پر ہماری آئندہ نسل فخر محسوس کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک جتنے بھی سربراہی اجلاسوں میں ہم شرکت کرتے ہیں ہمیں عالمی سربراہوں کی طرف سے، جنگ کے خاتمے کے لئے اپنی پالیسیوں کے بارے میں تعریف سننے کو ملتی ہے۔