You are currently viewing برازیل میں زرد بخار کی وبا ،ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 ہوگئی

برازیل میں زرد بخار کی وبا ،ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 ہوگئی

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:18/01/2017 18:17
  • Reading time:1 mins read

برازیلیا(ڈیسک )  برازیل کے صوبے میناس گیراس میں زرد  بخار کی وبا شدت اختیا ر کر گئی ہے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  زرد بخار کی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد47 تک جا پہنچی ہے حکومت کی جانب سے زرد بخار پو قابو پانے کے لئے پورے ملک میں  ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا  ذرائع کے مطابق دوہفتوں کے دوران زرد بخار کی وبا شدت اختیار کرجانے سے 47 افراد ہلاک  جبکہ سیکڑوں افراد کے متاثر ہونے کی رپورٹ کی گئیجس کے بعد برازیلین حکومت کی جانب سے پورے ملک میں 180 روز کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ۔

ایمرجنسی نافذ کرنے کی صورت میں ور ڈاکٹرز سمیت تمام طلبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں 24 گھنٹے ڈیوٹی پر حاضر رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں