You are currently viewing ملک بھر میں نماز جمعہ کےموقع پر سیکیورٹی سخت

ملک بھر میں نماز جمعہ کےموقع پر سیکیورٹی سخت

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)سانحہ سیہون کے بعد ملک بھر میں نماز جمعہ کےموقع پر سیکیورٹی سخت کردی گئی ہیں مساجد اور امام بارگاہوں کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اکثر مزارات کو زائرین کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے موقع پر اسلام آباد کی تمام اہم عمارتوں،امام بارگاہوں اور مساجد کے باہر پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں موجود عمارتوں کی سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے جبکہ امام بری اور دیگر مزارات کو زائرین کے لئے بند کردیا گیا ہےسیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزارپر خودکش حملے کے بعد لاہور میں نماز جمعہ کے لیے سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور داتا دربار سمیت دیگر مزارات کو بند کردیا گیا شہر قائد میں بھی نمازہ جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے کڑے اقدامات کئے گئے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اورصاحبان کو نمازہ جمعہ کے موقع پر پیٹرولنگ بڑھانے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں ہیں جبکہ عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو تعینات کرتے ہوئے مزار کو زائرین کی آمد ورفت کیلئے بند کردیا گیا ہے