You are currently viewing لاہور ہائی کورٹ :نجم سیٹھی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ :نجم سیٹھی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور(ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کے  چیئرمین نجم سیٹھی  کی تعیناتی کے خلاف  درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نجم سیٹھی کی بطور چیرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس مامون الرشید شیخ اور جسٹس ناصر اقبال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی آئین کے خلاف چیرمین تعینات کیا گیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق پیٹرن نواز شریف 28 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے نااہل ہوگئے اور نااہلی کے بعد نواز شریف کے مستقبل کے لئے جاری احکامات غیر مؤثر ہوگئے۔درخواست گزار نے کہا کہ نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کے لئے 6 اگست کا بطور بورڈ آف گورنر نوٹیفکیشن غیر مؤثر ہوگیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 6 اگست کے نوٹی فکیشن کی بنیاد پر چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی کالعدم کی جائے

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نجم سیٹھی کی بطور چیرمین پی سی بی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.