You are currently viewing چارسدہ میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ،اے ایس آئی شہید ، دو اشتہا رہلاک

چارسدہ میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ،اے ایس آئی شہید ، دو اشتہا رہلاک

چارسدہ (ڈیسک) چارسدہ میں پولیس سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں اے ایس آئی جاں بحق جبکہ دو اشتہاری مارے گئے

ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے مندنی میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیاجارہا تھا کہ اس دوران اشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں دو اشتہاری ہلاک ہوگئے جبکہ اشتہاریوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیااور سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔ جبکہ شہید ہونے والے اے ایس آئی کے جسد خاکی کو اسپتال منتقل کردیا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.