You are currently viewing بھارت نے حافظ سعید کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دے دیا

بھارت نے حافظ سعید کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دے دیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:20/02/2017 18:49
  • Reading time:1 mins read

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت نے حافظ سعید کو بین الاقوامی دہشتگرد قرار دیتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجی امور کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حافظ سعید کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے موئثراقدامات کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حافظ سعید عالمی برادری اور پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔واضح رہے کہ حافظ سعید کو گذشتہ ماہ سے انہیں اپنے ہی گھر میں نظر بند کیا ہوا ہے۔