You are currently viewing ہالی وڈ کی مشہور فلم ‘بیٹ مین’ کی عکس بندی معطل

ہالی وڈ کی مشہور فلم ‘بیٹ مین’ کی عکس بندی معطل

لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)ہالی وڈ کی مشہور فلم بیٹ مین کے ہدایت کار اور اداکار کے درمیان تنازعے کے باعث فلم کی نئی عکس بندی روک دی گئی ہے ۔

اسٹوڈیو ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ایک ہفتے سے جاری گفت وشنید تلخ کلامی کے بعد اس وقت ختم ہوگئی جب ہدایت کار کمرے سے باہر چکے گئے ۔اب مذاکرات تب ہی ہونگے جب دماغ ٹھنڈے ہونگے ۔ہدایت کار میٹ ریوز نے فلم ساز ادارے فوکس کے بعدوارنر برادرز سے بھی اس فلم کا معاہدہ کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کی اداکار ایم پلک وہاں بھی کام کرے جب کے اداکار کا کہنا ہے کہ وہ دو اداروں کے کیے بیک وقت کام نہیں کریں گے۔اس تنازع کی وجہ سے شائقین بیٹ مین کی نئی فلم نہیں دیکھ سکیں گے