You are currently viewing ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے لیے سیکیورٹی رسک قرار

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے لیے سیکیورٹی رسک قرار

  • Post author:
  • Post category:دنیا
  • Post last modified:09/03/2017 18:40
  • Reading time:1 mins read

واشنگٹن(ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی صدارت کے لیے انتہائی غیر موضوع ہیں  وہ اور ان ی ٹیم کے فیصلے ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ بات سیاسی امور کے ماہرایف جے ڈیونی نے اپنے ایک تجزیے میں کہی ہے ، تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی منتخب کردہ کابینہ سیاسی پس منظر نہ رکھنے کے باعث نا تجربہ کار اور غیر تربیت یافتہ ہے۔انہیں دفاع اور خارجہ امور کا کچھ پتا نہیں ہے ہر شعبے میں  صرف شخصی وفاداری بشرط استواری کا اصول اپنایا گیا ہے جس کی وجہ سے امریکا دنیا بھر مین بدنام ہو رہا ہے ۔کابینہ میں بعض ایسے لوگ بھی شامل کرلیے گئے ہیں جن کے مفادات امریکا سے بڑھ کر ذاتی ہیں جس کا سب سے بڑا ثبوت قومی سلامتی کے مستعفی مشیر مائیکل فلائین ہیں جنھیں روس کی خفیا ایجنسیوں سے تعلق کے باعث کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی کا سامنا ہے ۔واضح رہے کہ مائیکل فلائین کو پیر کے روز اس وقت استعفیٰ دینا پڑا جب ان کے بارے میں ایف بی آئی نے رپورٹ دی تھی کہ وہ روس سے خفیہ رابطوں میں ہیں۔نیشنل سیکورٹی ایجنسی اور ایف بی آئی کے سربراہ بھی ایسے افراد کو لگایاگیا ہے جن کا ماضی نامعلوم ہے ۔تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صرف 40 فیصد ووٹوں سے امریکی صدر بنے ہیں جبکہ گیارہ ملین امریکی ان کے خلاف ہیں ۔