You are currently viewing وزیر اعظم نے کراچی  میں بجلی بحران کا نوٹس لےلیا

وزیر اعظم نے کراچی میں بجلی بحران کا نوٹس لےلیا

اسلام آباد (ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے شہر قائد میں غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کا نوٹس لےلیا ۔

وزیراعظم نے کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ اور شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے ایشوز پرغور کے لیے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا خصوصی اجلاس پیر 23 اپریل کو کراچی میں طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس گورنر ہاؤس کراچی میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔

یار رہے کہ گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ وفاق کے پاس اگر بجلی بحران حل کرنے کی صلاحیتیں نہیں تو وہ اس کا اختیار سندھ حکومت کو دے دے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر اجلاس ہورہے ہیں لیکن کراچی کا کسی کو خیال نہیں آرہا، حتیٰ کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے مشیر خزانہ بھی کچھ نہیں کررہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کے الیکٹرک کو گیس کی کم فراہمی اور کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کا اعلان بھی کیا تھا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.