You are currently viewing شجرکاری مہم”سرسبزوشاداب پاکستان” کے دوران ایک کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر

شجرکاری مہم”سرسبزوشاداب پاکستان” کے دوران ایک کروڑ پودے لگانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد (ڈیسک)پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم میں شمولیت اختیارکرلی ہے اورچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ پیر کو ملک بھر میں بیک وقت 20 لاکھ درختوں کی شجرکاری کا آغازکریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفورنے پیرکو سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپر جاری پیغام میں کہاہے کہ شجرکاری مہم پاک فوج کے انتظامات کے تحت شروع ہوئی ہے اور اس برسات کے دوران ایک کروڑ درختوں کی شجرکاری کا ہدف مقررکیا گیاہے۔ شجرکاری مہم کا نام ’’سرسبزوشاداب پاکستان‘‘ رکھا گیاہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.